گرم سرد
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - حادثات زمانہ، زمانے کے نشیب و فراز، زندگی کے خوشگوار یا ناخوشگوار واقعات، (مجازاً) نشیب و فراز، حوادث زمانہ، برابھلا، نیک و بد، مصیبت و راحت۔ کہیا شاہ بھی اے جہاں دیدہ مرد بہت دیکھیا دنیا میں توں گرم سرد ( ١٦٤٩ء، خاورنامہ، ٨٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفات 'گرم' اور 'سرد' ملانے سے مرکب 'گرم سرد' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر